’زمین کے 7 فیصد حصے کی تباہی‘: بابا وانگا کی 2026 کے لیے خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں
تاریخ کے ہر دور میں انسان ہمیشہ اُن افراد سے متاثر رہا ہے جو مستقبل کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہیں۔ صوفیا، نجومی، پیش گو اور مفسرین نے ہمیشہ مستقبل کی جھلک دکھانے کی کوشش کی ہے اور ان کی پیش گوئیاں اکثر ثقافتی رواج، عوامی تجسس اور فیصلہ سازی پر اثر انداز ہوئی ہیں۔ ان میں سے بابا وانگا سب سے دلچسپ اور پراسرار شخصیت کے طور پر ابھرتی ہیں۔
بلغاریہ کی نابینا پیش گو بابا وانگا نے اپنی زندگی میں متعدد عالمی واقعات، قدرتی آفات، سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں اور یہاں تک کہ غیر ملکی مخلوقات سے تعلق رکھنے والے امکانات پر مبنی پیش گوئیاں کیں۔
انسانیت کیلئے بڑی خوشخبری آرہی ہے، بابا وانگا کی نئی پیشگوئی
1911 میں پیدا ہونے اور 1996 میں وفات پاجانے والی اس نابینا نجومی نے مرنے سے قبل دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کردی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی. بچپن میں رومانیہ میں شدید مٹی کے طوفان کی وجہ سے ان کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی، ان کا دعوی تھا کہ انہیں پیش گوئی کی غیر معمولی صلاحیت حاصل ہے۔
بابا وانگا نہ صرف جڑی بوٹیوں کی ماہر تھیں بلکہ ایک مذہبی رہنما بھی تھیں۔ انہوں نے سال 5079 تک کی دنیا کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئیاں کی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق اس کے بعد دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ان میں انسانیت کے لیے کئی اہم اور سنسنی خیز واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
2026 کے لیے بابا وانگا کی اہم پیش گوئیاں
قدرتی آفات میں شدت
2026 میں بابا وانگا کے مطابق زلزلے، آتش فشاں پھٹنا اور شدید موسمیاتی تبدیلیاں زمین کے وسیع حصوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سال زمین کے سات سے آٹھ فیصد رقبے پر اثر پڑ سکتا ہے۔
قدرتی آفات کے حوالے سے یہ پیشگوئی اس لیے بھی اہم ہو گئی ہے کیونکہ حالیہ برسوں میں یورپ میں شدید گرمی، آسٹریلیا اور کینیڈا میں مہلک جنگلاتی آگیں اور میانمار جیسے علاقوں میں زلزلوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان اور جانی نقصان دیکھنے کو ملا ہے۔
بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 کیلئے بالکل ہی الگ پیشگوئیاں
عالمی تنازعات کا خطرہ
بابا وانگا نے ممکنہ طور پر عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی، خاص طور پر چین، روس اور امریکہ کے مابین تصادم کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ وار 3 کی پیشگوئی بھی کررکھی ہے اور اس حوالے سے 2026 اہم ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین تائیوان پر قبضے کی کوشش کر سکتا ہے اور روس اور امریکہ کے درمیان براہ راست ٹکراؤ بھی ممکن ہے۔
مصنوعی ذہانت میں ترقی
2026 میں اے آئی ٹیکنالوجی میں اتنی ترقی متوقع ہے کہ یہ انسانی زندگی کے کئی پہلوؤں پر اثر ڈال سکتی ہے اور بعض شعبوں میں انسانی کنٹرول سے باہر جا سکتی ہے۔ وانگا کے مطابق مصنوعی ذہانت 2026 میں دنیا کے بڑے اور اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرلے گی جس سے نہ صرف ملازمتوں کا سسٹم متاثر ہوگا، بلکہ اس سے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
دوسری مخلوقوں اور تہذیبوں سے ٹکراو
بابا وانگا کی ایک پیشگوئی یہ بھی ہے کہ 2026 میں انسانوں کا پہلی بار دوسری تہذیب یا خلائی مخلوق سے رابطہ ہو سکتا ہے۔ ایک بڑے خلائی جہاز کے زمین کے قریب آنے کی پیش گوئی بھی سامنے آئی ہے۔
بابا وانگا کی نئی پیشگوئی: پراسرار وائرس انسانوں کو تیزی سے بوڑھا کرے گا
عالمی معیشت کے لیے مشکل سال
بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ عالمی معیشت کے لیے 2026 ایک مشکل سال ہو سکتا ہے جس میں مالیاتی بحران، بے روزگاری اور کاروباری مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اگرچہ بابا وانگا 1996 میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی پیش گوئیاں آج بھی عالمی سطح پر دلچسپی کا محور ہیں، خاص طور پر جب دنیا غیر یقینی حالات سے دوچار ہو۔ ان کی پیش گوئیاں انسانیت کی تجسس اور مستقبل کی تیاری کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔ چاہے یہ پیش گوئیاں حقیقی ہوں یا وقت کے ساتھ بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ہوں، بابا وانگا کا اثر آج بھی موجود ہے۔