شائع 08 نومبر 2025 12:05pm

فولڈ ایبل فون لینے کا سوچ رہے ہیں تو بہترین انتخاب کیا ہے؟

آج کل تقریباً تمام بڑی موبائل کمپنیز فولڈ ایبل فونز بنا رہی ہیں۔ یہاں تک کہ ایپل بھی، جو عام طور پر کسی ٹرینڈ میں شامل ہونے میں وقت لیتی ہے، آئندہ چند سالوں میں اپنا فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔ لیکن سام سنگ گیلیکسی فولڈ کے مارکیٹ میں قدم رکھنے کے چھ سال بعد بھی فولڈ ایبل فونز کچھ معاملات میں کمزوریاں رکھتے ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ ڈیزائن ہے۔ فولڈ ایبل فونز کو اتنا پتلا ہونا پڑتا ہے کہ فولڈ کرنے کے بعد یہ بھاری یا موٹا نہ لگے۔ ساتھ ہی ان میں دو اسکرینیں، کئی کیمرے اور فولڈ ایبل دھات کی ریڑھ کے ساتھ حساس اجزاء رکھنے ہوتے ہیں، جو ڈیزائن کو پیچیدہ بناتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہارڈویئر، خصوصاً کیمرہ، فلیگ شپ فون کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر، گوگل پکسل 10 پرو فولڈ میں کیمرہ سسٹم عام پکسل 10 جیسا ہے، جبکہ پکسل 10 پرو ایکس ایل کے مقابلے میں یہ کم طاقتور ہے۔ یہ مسئلہ صرف گوگل کا نہیں، بلکہ سام سنگ اور ویوو کے فولڈ ایبل فونز میں بھی پایا جاتا ہے۔

دوسری اہم خامی ہے ڈسپلے کی کریز، جو فولڈ ایبل فون کے درمیان نظر آتی ہے۔ یہ اب بھی تصویر دیکھنے یا فور کے فلم انجوائے کرنے میں ہلکی سی نظر آتی ہے۔

اس کے باوجود، لوگ فولڈ ایبل فونز پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ فیشن ایبل اور منفرد لگتے ہیں۔ ان کی مہنگی قیمت بھی ان کی کشش بڑھا دیتی ہے۔

اگر آپ فولڈ ایبل فون لینے کا سوچ رہے ہیں تو بہترین انتخاب ہے گوگل پکسل 10 پرو فولڈ۔ یہ فون سب سے زطاقتور نہیں، لیکن اس کی پرفارمنس اچھی ہے، بیٹری بہتر ہے، اور فون گرم نہیں ہوتا۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ دو اسکرینیں ہیں جو شاندار ہیں، خاص طور پر اندر کی بڑی اسکرین فلمیں دیکھنے یا تصاویر دیکھنے کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ، سافٹ ویئر بھی زبردست ہے۔ گوگل کا کلین اینڈرائیڈ اور جیمینی اے آئی فیچرز بڑی اسکرین پر زیادہ مؤثر ہیں۔

اس کی ایک محدودیت صرف اسٹوریج ہے، کیونکہ یہ صرف 256 جی بی میں دستیاب ہے، جو اتنے مہنگے فون کے لیے کم محسوس ہوتا ہے۔

Read Comments