امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ حکومت کو امدادی فنڈز روکنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو تقریباً 4 ارب ڈالر کے امدادی فنڈز کی اجازت دے دی ہے، جس کی وجہ سے اس ماہ کم آمدنی والے 4 کروڑ 20 لاکھ امریکیوں کے لیے فوڈ اسٹامپ پروگرام کی مکمل ادائیگی مؤخر ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب وفاقی حکومت شٹ ڈاؤن کے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کے روز دیے گئے اس فیصلے کو “ایڈمنسٹریٹو اسٹے” کہا جاتا ہے، جس کے تحت نچلی عدالت کو مزید وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ حکومت کی درخواست پر غور کر سکے۔ حکومت نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ نومبر کے لیے فوڈ اسٹامپ پروگرام کو جزوی طور پر فنڈ کرے۔
جسٹس کیتنجی براؤن جیکسن نے یہ حکم جاری کیا، جو اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک بوسٹن میں قائم فرسٹ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز حکومت کی اپیل پر فیصلہ نہیں سناتا۔
Read Comments