سپریم کورٹ میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیم ہائیکورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش اور عدلیہ کی آزادی پر اثرانداز ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو آئین میں درج عدالتی اختیارات کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔
درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ترمیم کے ان حصوں کو فوری طور پر روکا جائے جو عدلیہ کی آزادی اور اس کے آئینی اختیارات کو متاثر کرتے ہوں۔
Read Comments