شائع 06 نومبر 2025 02:37pm

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3122 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 37 ڈالر اضافے کے ساتھ 4007 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

Read Comments