شائع 06 نومبر 2025 02:49pm

شہابِ ثاقب کی بارش سے سُپر مون تک، نومبر میں ظاہر ہونے والے 10 خلائی عجوبے

نومبر میں آنے والے تمام دلکش آسمانی مناظر دراصل فلکیات (ایسٹرونامی) کا حصہ ہیں، جو آسمان میں موجود سیاروں، ستاروں، چاند اور دیگر اجرامِ فلکی کا سائنسی مطالعہ کرتی ہے۔ فلکیات ہمیں کائنات کی ساخت، حرکات اور مظاہر کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ علم نہ صرف زمین سے باہر کی دنیا کے راز کھولتا ہے بلکہ ہمیں کائنات کی وسعت اور حسن کا شعور بھی بخشتا ہے۔

خوبصورت آسمانی مناظر اور علمِ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے نومبر ایک شاندار مہینہ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ اس مہینے میں مختلف آسمانی مظاہرے ہوں گے، جن میں میٹیئر شاورز، سیاروں کی جگمگاہٹ، اور چاند کی دلکش شکلیں شامل ہیں۔

نومبر کے ابتدائی دنوں میں مرکری سیارہ آسمان پر سب سے بلند مقام پر پہنچے گا۔ یہ سیارہ سورج کے قریب ہونے کی وجہ سے عموماً کم نظر آتا ہے، لیکن اس دن آپ اسے کھلے آسمان پر واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

زمین سے ہزاروں نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب ساخت کا ستارہ دریافت

چاہے آپ ایک ماہر فلکیات ہوں یا محض ان مناظر کے شیدائی، نومبر میں آسمان پر نگاہ ڈالنے سے آپ کو کئی خوبصورت منظر دیکھنے کو ملیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس مہینے کے اہم فلکیاتی واقعات کون سے ہوں گے۔

آپ نومبر کی 4 اور 5 تاریخ کو جنوبی ٹورائیڈز میٹیئر شاور کا نظارہ کر ہی چکے ہونگے، یہ شاور سست رفتار اور چمکدار میٹیئر پیدا کرتا ہے، جو آسمان میں آتشبازی جیسے منظر پیدا کرتے ہیں۔

آنے والے نظاروں میں شمالی ٹورائیڈز 11 اور 12 نومبر کو اپنے عروج پر ہوں گے۔ اس شاور میں میٹیئرز کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی، مگر کبھی کبھار چمکدار آتشبازی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تھوڑے مگر چمکدار اور سست رفتار شہابِ ثاقب پیدا کرتے ہیں، جن میں کبھی کبھار روشن فائر بالز بھی نظر آتی ہیں۔

اس کے بعد 17 اور 18 نومبر کو ”لینائیڈز میٹیئر شاور“ اپنے عروج پر ہوگا۔ یہ شاور تیز اور چمکدار میٹیئرز پیدا کرتا ہے، جن کی تعداد 15 تک فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ اس دوران چاند کا منظر کمزور ہوگا کیونکہ چاند کی روشنی کم ہو گی، جس سے میٹیئر شاور کی بہتر مشاہدہ ممکن ہوگا۔

ماہرین فلکیات نے پانی سے بھری نئی زمین ڈھونڈ نکالی

21 نومبر کو یہ الفا ”مونسروٹائیڈز شاور“ ایک خاص منظر پیش کر سکتا ہے، کیونکہ بعض سالوں میں اس میں 1000 میٹیئرز فی گھنٹہ تک کا ریکارڈ دیکھا گیا ہے۔ یہ شاور شاذ و نادر ہی ایسا منظر پیش کرتا ہے، مگر اگر ایسا ہو تو آسمان پر ایک شاندار تماشا ہوگا۔

اس کے علاوہ 21 نومبر کو یورینس سیارہ اپنی زمین سے سب سے قریب ہوگا۔ اس دن یہ سیارہ آسمان پر پوری رات دکھائی دے گا، اور اگر آپ ایک دوربین استعمال کرتے ہیں تو یہ سیارہ ٹیلی اسکوپ سے واضح طور پر نظر آئے گا۔ یہ موقع اس غیر معمولی سیارے کو دیکھنے کے لیے بہترین ہے، جو ٹورس برج میں پیلیڈیس کے قریب چمکتا ہوا دکھائی دے گا۔

23 نومبر کو سیٹرن کے حلقے زمین کے ساتھ سیدھ میں آئیں گے، جس کے باعث اس کے حلقے تقریباً نظر نہیں آئیں گے۔ یہ ایک نادر موقع ہے جب آپ سیٹرن کے رنگوں کا نظارہ کر سکیں گے ۔

25 نومبر کو زہرہ اور مرکری کی قریبی ملاقات ہوگی یعنی یہ ایک دوسرے کے بہت قریب نظر آئیں گے۔ یہ دونوں سیارے ایک دوسرے کے قریب واقع ہو کر ایک دلکش منظر پیش کریں گے، جو دیکھنے کے لیے شاندار موقع ہوگا۔

28 نومبر کو ”اورینائیڈز شاور“ ہوگا، جو ہلکے میٹیئرز پیدا کرے گا۔ ان میٹیئرز کی تعداد 3 فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے، اور یہ زیادہ نمایاں نہیں ہوں گے۔

نومبر 2025 میں آسمان پر ہونے والے یہ فلکیاتی واقعات ایک خواب کی طرح ہیں جو ہر علمِ فلکیات سے دلچسپی رکھنے والوں یا آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے دلوں کو مسرور کر دیں گے۔ اگر آپ آسمان کی حقیقت پسندانہ خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ان تاریخوں کو یاد رکھیں اور چمکتے ہوئے ان فلکیاتی مظاہروں کا مشاہدہ کریں۔ یہ آپ کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔

Read Comments