مغربی تصادم سے بچنا ہے تو ایران کو تعاون میں سنجیدگی دکھانی ہوگی، ایٹمی ایجنسی
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ مغربی تصادم سے بچنا ہے تو ایران کو تعاون میں سنجیدگی دکھانی ہوگی، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ گروسّی نے بتایا کہ جون کے بعد اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران آئی اے ای اے نے ایران میں تقریباً درجن بھر معائنے کیے، تاہم انہیں فوردو، نطنز اور اصفہان جیسے جوہری مراکز تک رسائی نہیں دی گئی، جو امریکی حملوں کا شکار ہوئے تھے۔
گروسّی نے کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے قریب حرکات دیکھی گئی ہیں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ افزودگی جاری ہے۔
Read Comments