مردانہ گنج پن کی ابتدائی علامات، پوری کھیتی گنوانے سے پہلے ہوشیار ہوجائیں
بالوں کا جھڑنا مردوں میں ایک عام مسئلہ ہے، جسے میلی پیٹرن بالڈنس کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر جینیات اور ہارمونز کی وجہ سے ہوتا ہے اورنصف سے زائد مردوں کو درمیانی عمر میں متاثر کرتا ہے۔
اگر بالوں کے پتلے ہونے کی ابتدائی علامات کو وقت پر پہچانا جائے اور علاج شروع کیا جائے تو نتائج بہتر ہو سکتے ہیں۔
ابتدائی علامات کو پہچانیں
کنپٹیوں کے پاس بال پیچھے ہٹنا، جس سے ”M“ شکل بنتی ہے۔
سر کے وسط میں بال پتلے ہونا یا بالوں کی کمی۔
روزانہ کنگھی یا شاور کے دوران معمول سے زیادہ بال گرنا۔
بالوں کا دھیرے دھیرے واپس نہ آنا۔
گھٹنے میں مسلسل درد کو ’ایروبک‘ سے کیسے ختم کریں؟
بالوں کے جھڑنے کی وجوہات
جینیات: خاندان میں خاص طور پر ماں کی طرف سے اگر کسی کو یہ مسئلہ ہو تو امکان زیادہ ہے۔
عمر: عمر بڑھنے کے ساتھ خطرہ بڑھتا ہے۔
ہارمونز: ٹیسٹوسٹیرون کے اثرات بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرتے ہیں۔
فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والی کھانسی سے کیسے نمٹا جائے؟
طرز زندگی: سگریٹ نوشی، ذہنی دباؤ، نیند کی کمی، غیر صحت مند غذا اور غذائی کمی بالوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
سر کی صحت: ڈرمیٹائٹس یا انفیکشن بھی بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
خطرناک عوامل جو جھڑنے کے عمل کو تیز کرتے ہیں
خاندان میں پہلے سے بالوں کا جھڑنا۔
سگریٹ نوشی اور طرز زندگی کے مسائل۔
غذائی کمی جیسے آئرن، وٹامن ڈی یا بی 12 کی کمی۔
بعض بیماریوں یا دواؤں کا اثر۔
علاج کے آسان طریقے
ٹاپیکل مینوکسڈل (Minoxidil 2%-5%)
بالوں کی جڑیں مضبوط کرتا ہے اور نئے بال اگانے میں مدد دیتا ہے۔ اثر دیکھنے کے لیے 3 سے 6 ماہ کا استعمال ضروری ہے۔
اورل فناسٹرائیڈ (۱ ملی گرام روزانہ)
یہ ایک دوا ہے جو جسم میں کام کرتی ہے اور بالوں کے جھڑنے کی بنیادی وجہ، یعنی ڈی ایچ ٹی ہارمون کی سطح کو سر کی جلد میں کم کرتی ہے۔ اس سے بالوں کے جھڑنے کا عمل رک سکتا ہے اور بہت سے مردوں میں نئے بال اگانے میں مدد ملتی ہے۔
بعض افراد میں جنسی ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں، اس لیے اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ بہترین نتائج کے لیے اس کا طویل مدتی استعمال عام طور پر ضروری ہوتا ہے۔
گولیاں نہ کھائیں، پرسکون اور گہری نیند کا راز آپ کی پلیٹ میں موجود ہے
ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری
جب بالوں کا جھڑنا مستحکم ہو جائے، تب FUE یا Strip میتھڈ سے مستقل بال لگائے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ لیزر تھراپی اور غذائی سپلیمنٹس کچھ مریضوں کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن یہ بنیادی علاج کا نعم البدل نہیں ہیں۔
دیگر تجاویز
اگر بال پتلے ہونا محسوس ہو تو فوراً ڈرماٹولوجسٹ سے رجوع کریں۔
سگریٹ نوشی چھوڑیں، نیند پوری کریں، دباؤ کم کریں اور غذائی کمی دور کریں۔
صرف مصدقہ اور ڈاکٹر کی تجویز شدہ علاج استعمال کریں۔
اگر سرجری کا سوچ رہے ہیں، تو پہلے 12 سے اٹھارہ ماہ تک طبی علاج سے اثر دیکھیں۔
مردانہ بالوں کا جھڑنا عام اور جزوی طور پر علاج کے قابل ہے۔ جینیات اور ہارمونز بنیاد فراہم کرتے ہیں، جبکہ طرز زندگی اور صحت کی حالت رفتار طے کرتی ہیں۔ ابتدائی شناخت اور درست علاج بالوں کے جھڑنے کو روکنے اور کثافت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔