شائع 05 نومبر 2025 12:33pm

اکیلی کھڑی کار سے کروڑوں روپے مالیت کی سونے کی اینٹیں برآمد

پولیس نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر تقریباً 20 لاکھ پونڈ مالیت کے سونے اور زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، دو ملزم گرفتار کرلئے۔

مانچسٹر پولیس کے مطابق 30 اکتوبر کو ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا، جس سے 7 سونے کے بارز برآمد ہوئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 7 لاکھ پونڈ تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد دو مشتبہ افراد، جن کی عمریں 49 اور 45 سال ہیں، کی نشاندہی ہوئی، اور انہیں پیر کی شب برطانیہ واپسی پر گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مزید تلاشی کے دوران پولیس نے تقریباً 1 لاکھ پونڈ مالیت کے اضافی سونے اور زیورات برآمد کیے، جبکہ بریڈفورڈ (ویسٹ یارکشائر) میں واقع ایک رہائشی مقام سے 60 ہزار پونڈ مالیت کے سونے کے بارز، 30 ہزار پونڈ کی گھڑی اور نقد رقم حاصل ہوئی۔

مانچسٹر پولیس کے اکنامک کرائم یونٹ کی ڈیٹیکٹیو انسپکٹر سارہ لینگلے نے کہا: ”ابتدائی تحقیقات کے بعد ہم نے منی لانڈرنگ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور تمام دستیاب معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ماہر افسران اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ سونا اور زیورات ملک میں کیوں لائے جا رہے تھے۔“

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوراً رابطہ کریں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔

Read Comments