موٹرسائیکل پر 6 بچوں کے ساتھ سفر، 22 ہزار روپے کا چالان
بھارت میں ایک شخص کو ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی، موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر 7 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 22 ہزار 269 پاکستانی روپے) کا بھاری چالان کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں پیش آیا، جہاں ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پر 7 افراد کو سوار دیکھا گیا۔
Read Comments