شائع 05 نومبر 2025 11:44am

ظہران ممدانی کیوں جیتے؟ ٹرمپ نے دو وجوہات بتا دیں

امریکی ریاست نیویارک میں میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے میدان مار لیا، جبکہ ریپبلکن امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ناکامی کی دو بڑی وجوہات بتائی ہیں۔

نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ کی بھرپور مہم کے باوجود ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کامیاب قرار پائے۔

ان کا تعلق افریقی نژاد مسلم کمیونٹی سے ہے، اور وہ نیویارک کے پہلے ایسے میئر بن گئے ہیں جن کا پس منظر عرب اور مسلم شناخت سے جڑا ہے۔

الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ کہ وہ خود بیلٹ پر موجود نہیں تھے، جس سے ووٹرز میں جوش کم رہا۔ دوسری وجہ، ان کے مطابق، امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے، جس نے عوامی اعتماد کو متاثر کیا۔

ریپبلکن امیدوار اینڈریو کومو، جو ٹرمپ کے حمایت یافتہ تھے، انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ جمہوریت کی جیت ہے، عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔”

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ظہران ممدانی سمیت دیگر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ “امریکا میں متنوع قیادت کا ابھرنا جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہے۔”

سیاسی ماہرین کے مطابق ظہران ممدانی کی جیت نہ صرف نیویارک بلکہ پورے امریکا میں اقلیتوں اور مسلم کمیونٹی کے لیے تاریخی لمحہ ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ امریکی سیاست میں تبدیلی کی نئی لہر اٹھ رہی ہے۔

Read Comments