بھارت: چھتیس گڑھ میں خوفناک ٹرین حادثہ، 11 افراد ہلاک
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہولناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلا ک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین اسٹیشن کے قریب کھڑی مال بردار گاڑی سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ جائے حادثہ پر مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کٹنگ مشینوں کی مدد سے بوگیوں کو کاٹ کر اندر پھنسے مسافروں کو نکالا ۔
Read Comments