اپ ڈیٹ 17 نومبر 2025 06:43pm

کراچی میں جدید ہتھیاروں کی نمائش

کراچی میں 4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد ہوا۔ بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کے بحری جہاز، ڈرون اور دیگر سازو سامان شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نمائش میں پاکستانی نیوی، کراچی شپ یارڈ، کراچی پورٹ ٹرسٹ، فشر مین کوآپریٹیو سوسائٹی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، سندھ اور بلوچستان سمیت 150 مقامی ادارے اور کمپنیز نے شرکت کی جب کہ ایران، ترکیہ، چین کے ساتھ 28 بین الاقوامی کمپنیز اور وفود شریک ہوئے، کراچی ایکسپو سینٹر میں یہ بین الاقوامی نمائش 6 نومبر تک جاری رہی۔

Read Comments