شائع 01 نومبر 2025 10:14am

پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری دے دی

امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم ان میزائلوں کی فراہمی کا حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ اب وائٹ ہاؤس کو ارسال کر دیا گیا ہے، جہاں صدر ٹرمپ اس کی توثیق یا منظوری روکنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے امریکی ہتھیاروں کے ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ یہ میزائل مخصوص دفاعی کوٹے سے فراہم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران لانگ رینج میزائل سسٹم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کی منظوری مل گئی تو یوکرین کو دیے جانے والے ٹوماہاک میزائل روس کے اندر دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے جنگ کے توازن پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔

Read Comments