Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2025 12:27pm

ایک ہی جرم کی 3 سزائیں: کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ٹریفک جرمانہ کتنا؟

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اب جیب پر بھاری پڑنے لگی ہے۔ پولیس نے ای چالان سسٹم کے بعد بھاری جرمانے عائد کرنا شروع کیے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں یہی جرم کہیں زیادہ ”سستا“ پڑتا ہے۔

اگر رفتار کی حد سے تجاوز کریں تو کراچی میں موٹر سائیکل سوار کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا، اسلام آباد میں صرف ایک ہزار، جبکہ لاہور میں صرف دو سو روپے ہے۔

کار اور جیپ والوں کے لیے بھی حساب کچھ کم نہیں۔ کراچی میں اوور اسپیڈنگ پر دس ہزار روپے، اسلام آباد میں پندرہ سو، اور لاہور میں محض 750 روپے کا چالان ہے۔

جعلی ای چالان سے ہوشیار! نئے سائبر فراڈ کو کیسے پہچانیں؟

بھاری گاڑیوں جیسے بس، ٹریلر یا ڈمپر پر اگر حد سے زیادہ رفتار ہو تو کراچی میں بیس ہزار روپے جرمانہ ہے، جب کہ لاہور اور اسلام آباد میں صرف ڈھائی ہزار روپے جرمانہ ہوتا ہے۔

رانگ سائیڈ ڈرائیونگ پر کراچی میں جرمانہ پچیس ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک، جبکہ اسلام آباد میں یہی جرم صرف ایک ہزار اور لاہور میں 200 سے 750 روپے میں ”نمٹ“ جاتا ہے۔

کراچی کی کون سی سڑکوں پر ای چالان ہو رہے ہیں؟

بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں پر کراچی میں بیس سے تیس ہزار روپے تک چالان ہے، جبکہ اسلام آباد میں ایک ہزار سے آٹھ ہزار اور لاہور میں محض 200 سے ایک ہزار روپے ہے۔

نابالغ ڈرائیور پکڑا گیا تو کراچی میں کم از کم پچیس ہزار اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے کا چالان ہوگا، اسلام آباد میں 2500 روپے جرمانہ، جبکہ لاہور میں اکثر معاملہ وارننگ پر ختم ہوجاتا ہے۔

جہاں کیمرے نہیں، وہاں چالان کیسے؟ ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے پڑ گیا

شہریوں کا کہنا ہے کہ ”ایک ہی ملک ہے مگر قانون الگ الگ کیوں؟“ ان کا شکوہ یہ بھی ہے کہ ”کراچی کی سڑکیں تو ویسے ہی کھڈوں سے بھری ہیں، اوپر سے چالان بھی سب سے زیادہ!“

یوں لگتا ہے جیسے ٹریفک قوانین کے نفاذ میں کراچی والوں کے لیے خصوصی ”مہنگائی ایڈیشن“ جاری کیا گیا ہو۔

Read Comments