ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے کے لیے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، علاقائی امن، دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انھیں پاک افغان بارڈر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
طالبان رجیم کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کو پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، وزیردفاع
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اپنے بھائی ملک کے بے پناہ تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔
کابل دہلی کے اشاروں پر چل رہا ہے، افغان حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں: خواجہ آصف
صدر پزشکیان نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن و استحکام کے شراکت دار ہیں اور باہمی تعاون خطے کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔