Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2025 09:56am

ماضی کی مشہور اداکارہ سیمی زیدی اب کس حال میں ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سیمی زیدی وہ نام ہے جس نے 1990 کی دہائی میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔

ڈرامہ سیریل ”آشیانہ“ میں ”سپنا“ کے کردارسے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس اداکارہ کے دیگر مشہور ڈراموں میں ”کشکول“، ”تنہا تنہا“ شامل ہیں جنہوں نے انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان بنا دیا۔

فرح یوسف نے اقرار الحسن سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بشکریہ/ریویو اٹ

ٹی وی کے ساتھ ساتھ، سیمی زیدی نے فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ فلموں ”گناہ“, ”دھڑکن“ اور ”دنیا دس نمبری“ میں ان کی جاندار پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔ اس کے علاوہ تھیٹر میں ان کا ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے“ ایک کامیاب فیملی پلے ثابت ہوا، جسے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔

’میں منٹو نہیں ہوں‘ تنازع کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں نئی پالیسیز نافذ

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سیمی زیدی مشہور پاکستانی اداکارہ تانی بیگم کی صاحبزادی ہیں، جو 1970 کی دہائی میں اپنے وقت کی صفِ اول کی فنکارہ تھیں۔

بشکریہ/ریویواٹ

ریویواٹ کے مطابق سیمی زیدی کا شمار ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہا اور شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو گئیں، جہاں وہ اپنی والدہ، شوہر اور بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔ سیمی زیدی نے نومبر 2010 میں شادی کی اور اب وہ دو خوبصورت بچوں کی ماں ہیں۔

بشکریہ ریویواٹ

اگرچہ وہ اب شوبز سے دور ہیں، لیکن اپنے مداحوں سے رابطہ برقرار رکھتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی خاندانی زندگی، یادگار لمحات اور تصویریں شیئر کرتی ہیں، جو ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنتی ہیں۔

زندگی کی پچاس بہاریں دلکھنے کے باوجود سیمی زیدی آج بھی اپنی دلکشی، خلوص اور اداکاری کی یادوں کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ وہ ایک ایسی باوقار فنکارہ میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے عزت، مہارت اور محبت کے ساتھ اپنا سفر مکمل کیا۔

Read Comments