Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2025 05:53pm

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رضوان نے بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں جن کے پورا ہونے کے بعد ہی وہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجوہات بتائی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے ہیں۔ قومی کرکٹر کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے، تاہم وہ بورڈ کے رویے پرناخوش ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے بقیہ تمام کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔

Read Comments