Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2025 01:46pm

سونے کی قیمت میں مزید کمی، ہزاروں روپے سستا ہوگیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد آج مارکیٹ میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 12 ہزار 3 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 140 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 940 ڈالر پر آگئی ہے۔

Read Comments