Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2025 01:10pm

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کو خط؛ سٹی کونسل کے منحرف اراکین سے اظہارِلاتعلقی

پی ٹی آئی نے سٹی کونسل کے منحرف اور میئرکراچی کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی ارکان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری کراچی کی جانب سے خط مئیر کراچی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے حمایت یافتہ سٹی کاؤنسل کے 32 ارکان سے باضابطہ طور پر لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے میئر کراچی کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے، جس کے مطابق مذکورہ 32 ارکان کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد نے خط میں لکھا کہ منحرف اراکین کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا عوامی حلقوں میں ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔

پی ٹی آئی نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ خط کسی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ارسال کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اِن 32 ارکان کو سٹی کونسل میں آزاد ممبران سمجھا جائے اور سرکاری خط وکتابت، عوامی حلقوں میں اِن ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سےنہ جوڑا جائے۔

Read Comments