مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران اپنی شکل میں تبدیلی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے میک اپ آرٹسٹ کے تجربے کی ناکامی قرار دے دیا۔
حال ہی میں لاہور میں نیلوفر کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان کی شکل میں تبدیلی کے باعث افواہیں پھیل گئیں۔ کئی شائقین نے قیاس کیا کہ ماہرہ نے ابرو لفٹ، ہونٹ بھرائی، چک بڑھانے یا بوٹاکس کروایا ہے۔
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں، مداحوں کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے ان افواہوں کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا، ’میں حال ہی میں لاہور سے واپس آئی ہوں اور سن رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے ابرو لفٹ کروائی ہے۔ کیا میں آپ کو اپنی ابرو لفٹ کرنے کی مہارت دکھاؤں؟‘
ویڈیو میں ماہرہ نے ہنس کر وہی ابرو لفٹ دکھائی جو ان کے نیلوفر کے پروموشن کے دوران وائرل ویڈیوز میں نظر آئی تھی۔
ماہرہ نے ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ سب میک اپ کے ایک تجربے کی ناکامی کی وجہ سے ہوا تھا، کوئی سرجری یا فیس لفٹ اس کی وجہ نہیں تھی۔ انہوں نے لکھا، ’محبت کا شکریہ، لیکن میں ابھی فیس لفٹ کیوں کروں؟ میرے میک اپ آرٹسٹ نے دو حصوں میں ہیر لفٹ کی تاکہ اسنیچڈ لک آئے اور یہ صحیح نہیں ہوئی۔ خیر… سبق سیکھ لیا ہے۔‘
’میں منٹو نہیں ہوں‘ تنازع کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں نئی پالیسیز نافذ
بعد میں جس صارف نے تنقید کی تھی، اس نے معذرت بھی کی۔ ماہرہ خان کی اس وضاحت نے شائقین کے ذہن سے افواہیں دور کر دی ہیں اور ان کے نکھرے ہوئے انداز کی اصل حقیقت واضح کر دی ہے۔