Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2025 07:47pm

بلوچستان میں بولان کی تحصیل بھاگ میں مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بولان کی تحصیل بھاگ کے تھانوں اور نیشنل بینک پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

تھانے میں موجود اہل کاروں نے دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا اور دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے مقابلہ کرنے والے ایس ایچ او بھاگ لطف کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔

ایس ایچ اور اہل کار کی میتیں سول اسپتال پہنچا دی گئیں۔ حکام نے حملے کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read Comments