Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2025 05:26pm

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اور زبان کا اضافہ، تعداد کتنی ہو گئی؟

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اور زبان رائج کردی گئی، اس سے قبل اردو، انگریزی، پشتو، ہندکو، سرائیکی میں کارروائی ہوتی تھی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے گجری زبان کو ایوان کی کارروائی میں شامل کر کے صوبے میں بولی جانے والی چھٹی زبان کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران گجری زبان میں بات کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایوان نے اسمبلی کے رولز آف بزنس میں ترمیم منظور کرتے ہوئے گجری زبان کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا۔

اس سے قبل اسمبلی کی کارروائی پانچ زبانوں، اردو، انگریزی، پشتو، ہندکو اور سرائیکی میں کی جاتی تھی۔ گجری زبان کو شامل کیے جانے کے بعد اب اراکین ان چھ زبانوں میں سے کسی میں بھی اظہارِ خیال کرسکیں گے۔

یہ اقدام صوبے کی لسانی و ثقافتی تنوع کے اعتراف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Read Comments