Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2025 02:54pm

پاکستان کا اپنی فضائی حدود 2 دن کے لیے جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق، کچھ مخصوص فضائی راستوں کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔ یہ بندش 28 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے سے شروع ہو کر 29 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق، یہ اقدام فضائی حدود کے انتظام کے معمول کے حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ ہوائی ٹریفک کے محفوظ اور مؤثر بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق، ضرورت کے مطابق پروازوں کو متبادل راستوں پر موڑا جا سکتا ہے۔ تاہم، فضائی حدود کی جزوی بندش کے باوجود ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں اور تجارتی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔

Read Comments