اکتوبر 2025 بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بے حد غمگین اور بھاری مہینہ ثابت ہوا۔ 25 اکتوبر کو معروف اداکار ستیش شاہ طویل عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ اکتوبر کے اسی مہینے میں سات نامور شخصیات، جن میں معروف اداکار، گلوکار اور اشتہاری دنیا کے ماہر شامل تھے ایک کے بعد ایک اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں، جس نے پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے۔
بالی ووڈ کے مقبول کامیڈی اداکار ستیش شاہ چل بسے
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور پنجابی گلوکار راج ویر جاونڈا 8 اکتوبر کو صرف 35 سال کی عمر میں شملہ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ موسیقی کی دنیا میں ان کے اچانک چلے جانے سے مداح سکتے میں ہیں۔
15 اکتوبر کو سینئر اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
معروف بھارتی گلوکار اچانک چل بسے، موت کی وجہ کیا تھی؟
20 اکتوبر کو بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اسرانی بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ کئی دہائیوں تک ناظرین کو اپنی منفرد اداکاری سے محظوظ کرتے رہے۔
22 اکتوبر کو نوجوان گلوکار و اداکار رشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ ان کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔
24 اکتوبر کو اشتہارات کی دنیا کے معروف نام اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پیوش پانڈے کا انتقال ہو گیا۔ انہیں ’ایڈ گرو‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
9 اکتوبر کو معروف اداکار اور باڈی بلڈر ورندر سنگھ کے انتقال کی خبر بھی مداحوں کے لیے صدمے کا باعث بنی۔