ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے Best Place to Work ایوارڈز 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی سرفہرست پانچ بیسٹ آف دی بیسٹ کمپنیز میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے “‘Best Place to Work in Large Company’اورآئی ٹی کی صنعت میں Best in Industry Award’’ کی کیٹگریز میں بھی ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں۔
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، مجیب ظہور نے اس کامیابی پر کہا کہ یہ اعزازات ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ٹیمیں تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اپنی بنیادی اقدار جو کہ کچھ نیا حا صل کرنے کی جستجو، شراکت داری اور دیانت ہیں ، پر قائم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ہم ایسا ماحول تخلیق کر رہے ہیں جہاں ہنر پروان چڑھتا ہے اور ہم اپنے صارفین کے لیے کار آمد ڈیٹا، تحقیق اور بصیرت کے ذریعے نئی راہیں متعین کرتے ہیں ۔
پاکستان میں اپنے 20 سال مکمل کرتے ہوئے ، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے 1,400 سے زائد ماہرین ڈیٹا، تحقیق اور اینالیٹکس کے شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے سینئر ریجنل پیپل ایڈوائزر عطا الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیمی ثقافت کی بنیاد ’پیپل فارورڈ‘ کے نظریے پر قائم ہے یہ ایک ایسا فلسفہ جو ہمیں ہمارے اپنے لوگوں میں سرمایہ کاری کرنے پر ترجیح کی ترغیب دیتا ہے تاکہ وہ اپنے کیریئر میں تیز رفتار ترقی کر سکیں ۔ ہم انہیں وہ تمام ٹولز،مہارتیں اور مواقع فراہم کرتے ہیں جو ایک متحرک دنیا میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔