سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں کمی ہوگئی، سونا فی تولہ 14 سو روپے سستا ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر سستا ہو کر 4235 ڈالر پر آ گیا۔
تاجروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی اقتصادی حالات کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان ہے۔