Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2025 02:32pm

فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ایران کے شہر برزی گریشنگ میں مارا گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دہشتگرد جمیل ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل عرف ٹیٹک کئی خونریز حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک فتنۃ الہندوستان کا فعال رکن اور تنظیمی نیٹ ورک کے اہم رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہا تھا۔

Read Comments