Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2025 12:22pm

عورتوں کی زندگی مردوں سے زیادہ لمبی کیوں ہوتی ہے؟ سائنس نے جواب ڈھونڈ لیا

دنیا بھر میں یہ بات عام دیکھی گئی ہے کہ خواتین کی عمر مردوں کے مقابلے میں زیادہ لمبی ہوتی ہے۔ اب ایک تازہ سائنسی تحقیق نے اس طویل المدتی معمے کی وضاحت کر دی ہیں۔

حال ہی میں جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے ارتقائی انسانیات کی ایک تحقیق نے بتایا ہے کہ یہ فرق صرف انسانوں میں نہیں بلکہ متعدد ممالیہ (دودھ پلانے والے) جانوروں میں بھی پایا گیا ہے۔

’انٹارکٹیکا کے سمندر کی تہہ سے کچھ خطرناک لیک ہورہا ہے‘، سائنس دان پریشان

محققین نے اپنی تحقیق میں 528 ممالیہ (دودھ پلانے والے جانوروں) اور 648 پرندوں کی مختلف اقسام کا ڈیٹا جمع کر کے اس کا تجزیہ کیا۔

اس مطالعے سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی کہ تقریباً 72 فیصد ممالیہ اقسام میں مادہ جانور نر جانوروں کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔ ان میں یہ فرق اوسطاً 13 فیصد کے قریب پایا گیا، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ لمبی عمر کا یہ رجحان نہ صرف انسانوں میں، بلکہ جانوروں کی دیگر اقسام میں بھی عام ہے۔

پرندوں کے معاملے میں صورتحال ممالیہ جانوروں سے مختلف پائی گئی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ تقریباً 68 فیصد پرندوں کی اقسام میں نر، مادہ کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔ اوسطاً یہ فرق تقریباً 5 فیصد رہا۔

بیوی رات کو سانپ بن کر مجھے کاٹنے کے لیے دوڑتی ہے، بھارتی شہری کا انوکھا دعویٰ

مادہ کی لمبی عمر کی 3 بڑی وجوہات

جینیاتی تحفظ

مادہ کے پاس دو X کروموسوم ہوتے ہیں، جو انہیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر ایک میں خرابی ہو جائے تو دوسرا کام سنبھال لیتا ہے۔ نر جانوروں کے پاس صرف ایک X اور ایک Y کروموسوم ہوتا ہے، اس لیے وہ زیادہ کمزور ثابت ہوتے ہیں۔

نر جانوروں کی خطرناک عادات

کئی نر جانور جوڑوں کے لیے مقابلے کرتے ہیں، لڑتے ہیں، طاقت دکھاتے ہیں، جس سے وہ زخمی ہو سکتے ہیں یا زیادہ توانائی خرچ کرتے ہیں۔ یہ سب ان کی عمر کم کر سکتا ہے۔

مادہ کا دیکھ بھال والا کردار

جن جانوروں میں مادہ اپنے بچوں یا خاندان کی دیکھ بھال کرتی ہے، وہاں اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔ ماں بننے کے بعد خواتین یا مادہ جانور زیادہ محتاط ہو جاتی ہیں، کم خطرہ لیتی ہیں، جو ان کی زندگی کو بڑھا دیتا ہے۔

انسانوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟

انسانی معاشروں میں بھی خواتین کی اوسط عمر مردوں سے زیادہ ہے۔ مثال کے طور پرامریکہ میں خواتین کی عمر مردوں سے تقریباً 6 سال زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی وجہ صرف جینیاتی فرق نہیں، بلکہ مردوں کی کچھ عادات بھی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو اور شراب نوشی خطرناک سرگرمیاں، صحت کی لاپروائی، ذہنی دباؤ اور غصہ مردوں کی عمر کو محدود کرتے ہیں۔

کیا مرد اس فرق کو کم کر سکتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق، اگر مرد درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو وہ عمر کے اس فرق کو کم کر سکتے ہیں۔

ذہنی سکون کے لیے مثبت طرزِ زندگی اپنائیں

طبی معائنے باقاعدگی سے کروائیں

خطرناک عادات جیسے تمباکو اور شراب سے پرہیز کریں

متوازن غذا کھائیں

فعال زندگی گزاریں اور روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں

خواتین کی لمبی عمر کے پیچھے صرف قسمت نہیں بلکہ قدرتی نظام، احتیاط اور جسمانی فرق بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر مرد چاہیں تو بہتر عادات اپنا کر اپنی زندگی کو لمبا اور صحت مند بنا سکتے ہیں۔

Read Comments