Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2025 12:15am

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ کابل میں دو دھماکے ہوئے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں اپنے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر تشویش یا خوف کا اظہار نہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب افغان مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی حصے میں واقع عبدالحق چوک کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں شدید رش ہے۔

Read Comments