Aaj Logo

شائع 04 اکتوبر 2025 12:12pm

بھارتی گلوکار زُبین گرگ کو کس نے زہر دیا؟ ساتھی کے بیان نے پوری کہانی پلٹ دی

مشہور بھارتی گلوکارزوبین گرگ کی موت کے تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ ان کے بینڈ میٹ شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام لگایا ہے کہ گلوکار کے مینیجر سِدھارتھ شرما اور فیسٹ آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے انہیں زہر دے کر مارنے کی سازش کی اور موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ گوسوامی نے کہا کہ واقعہ ایک غیر ملکی مقام پر پیش آیا تاکہ اس جرم کو چھپایا جا سکے۔

زوبین گرگ، جو بالی ووڈ اور آسیامی گانوں کے لیے مشہور تھے، 19 ستمبر کو سنگاپور میں سوئمنگ کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔ وہ یٹ آؤٹنگ پر گئے تھے اور ان کے ساتھ گوسوامی اور مہنتا بھی موجود تھے۔

بھارتی گلوکار زوبین گرگ کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گوسوامی نے ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی کو بتایا کہ شرما، جو سنگاپور کے پین پیسفک ہوٹل میں زوبین کے ساتھ ٹھہرے تھے، واقعے سے چند گھنٹوں قبل مشکوک حرکتیں کر رہے تھے۔

گوسوامی نے کہا، یٹ ٹرپ کے دوران شرما نے یٹ کا کنٹرول عملے سے زبردستی سنبھالا، جس سے مسافروں کو خطرہ لاحق ہوا۔

ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائف آف اے شوگرل‘ ریلیز

شرما نے تناموئی فُکان (ایسوسی ایشن آف آسیام، سنگاپور) کو کہا کہ وہ ڈرنکس نہ فراہم کرے صرف وہ اسے فراہم کرے گا۔

جب زوبین سوئمنگ کرتے ہوئے سانس لینے میں دقت محسوس کر رہے تھے اور ڈوبنے لگے، شرما نے چیخ کر کہا، ”جابو دے، جابو دے“ (جانے دو)

گوسوامی نے بتایا کہ زوبین کے منہ اور ناک سے جھاگ آ رہا تھا، لیکن شرما نے اسے ’ایسڈ ریفلکس‘ قرار دیا اور دوسروں کو یقین دہانی کرائی کہ فکر کی کوئی بات نہیں۔ شرما نے فوری طبی امداد فراہم کرنے سے گریز کیا، جس سے زوبین کی موت جلدی ہوگئی۔

گوسوامی نے واضح کیا کہ زوبین ایک تربیت یافتہ تیراک تھے اور شرما نے خود بھی تربیت حاصل کی تھی، اس لیے زوبین کی موت صرف ڈوبنے کی وجہ سے ممکن نہیں تھی۔

گوسوامی نے مزید کہا کہ شرما اور مہنتا نے جان بوجھ کر زوبین کو زہر دیا اور سنگاپور کا انتخاب اس سازش کو چھپانے کے لیے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، شرما نے گوسوامی کو ہدایت کی کہ یٹ کے ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

زوبین کی اہلیہ گارما سائیکیا گارگ نے بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں سازش کا شبہ ہے اور زوبین کو کبھی دل کا مسئلہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا، اس دن وہ بہت تھکے ہوئے تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں پانی یا آگ کے قریب جانے سے منع کیا تھا۔ پھر بھی انہیں یٹ پارٹی میں لے جایا گیا اور بغیر لائف جیکٹ پانی میں تیراکی کرنے دی گئی۔

شرما اور مہنتا نے پوچھ گچھ کے دوران الزامات کی تردید کی ہے، پولیس نے مالی ریکارڈ، گواہوں کے بیانات اور ویڈیو ثبوت کو ابتدائی طور پر قابل اعتباد ثبوت قرار دیا ہے۔ اسی پیش رفت کے بعد آسام چیف منسٹر ہمنت بسوا شرما نے کہا کہ زوبین گرگ کی موت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

زوبین گرگ کی موت نے موسیقی کی دنیا اور عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اب سب کی نظریں عدالتی اور مالی تحقیقات پر ہیں کہ سازش کے الزامات کی تصدیق یا تردید کب اور کیسے ہوگی۔

Read Comments