دنیا کی مشہور پاپ اسٹار ٹیلر ایلِسن سوئفٹ نے اپنا 12 واں اسٹوڈیو البم ’دی لائف آف اے شوگرل‘ ریلیز کر دیا ہے، جو 12 ٹریکس پر مشتمل ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے البم کے آغاز کا اعلان انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ایک دلچسپ کلپ کے ساتھ کیا، جس میں ایک نارنجی رنگ کا دروازہ دکھایا گیا جو ان کے نئے تخلیقی دور میں داخلے کی علامت ہے۔ البم کا مجموعی دورانیہ تقریباً 42 منٹ پر مشتمل ہے، جو سوئفٹ کے حالیہ ریلیزز کے مقابلے میں نسبتاً مختصر ہے۔
ٹیلرسوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کا 2 برس رومانس کے بعد منگنی کا اعلان
البم میں 12 ٹریکس شامل ہیں۔ ہر گانے میں پاپ بیٹ اور شاعرانہ لیریکس کا امتزاج پایا جاتا ہے اور البم آغاز سے لے کر اختتام تک ایک مربوط کہانی سناتا ہے۔
یہ پروجیکٹ ٹیلر کو ایک بار پھر مشہور پروڈیوسرز میکس مارٹن اور شیل بیک کے ساتھ جوڑتا ہے، جنہوں نے پہلے ہی سوئفٹ کے بڑے ہٹس شیک اٹ آف اور بیڈ بلڈ تخلیق کیے ہیں۔ ان کی پروڈکشن ہر ٹریک کو منفرد مگر مربوط انداز میں تیار کرتی ہے، جو البم کو ایک مکمل میوزیکل پیکج بناتا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
گلوکارہ نے اگست میں اپنے منگیتر اور مشہور اسٹار ٹریوس کیلسی کے پوڈکاسٹ نیو ہائٹس میں شرکت کے دوران اپنے نئے آنے والے البم کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔
ٹیلر سوفٹ نے اعلان کیا تھا کہ ”دی لائف آف اے شو گرل“ کے نام سے میرا البم ریلیز ہونے والا ہے جس میں 12 گانے شامل ہوں گے اور اسے 3 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔
سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ وہ البم ہے جو میں ہمیشہ سے بنانا چاہتی تھی۔ میرا مقصد ایسی دھنیں دینا تھا جو اتنی دلکش ہوں کہ سننے والے انہیں بھلا ہی نہ سکیں۔‘
البم کے ساتھ ساتھ، ٹیلر سوئفٹ ایک خصوصی ریلیز پارٹی بھی پیش کر رہی ہیں، جو 3 سے 5 اکتوبر کے درمیان امریکہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں تھیٹرز میں دکھائی جائے گی۔ اس 89 منٹ کی تقریب میں ”دی فیٹ آف اوفیلیا“ کا میوزک ویڈیو پریمیئر، پردے کے پیچھے کی جھلکیاں، نیا لیرک ویڈیو، اور ٹیلر کے ذاتی تاثرات شامل ہوں گے۔
ریلیز پارٹی دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں براہِ راست نشر کی جائے گی، جن میں کینیڈا، میکسیکو، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور نورڈک ممالک شامل ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے لیے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔