پاکستان کے معروف کامیڈی شو ہوسٹ تابش ہاشمی اب اپنی کامیڈی اور مزاحیہ میزبانی کے بعد بڑے پردے پر انٹری دینے جا رہے ہیں۔
تابش ہاشمی نے متعدد انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ اداکاری کے خواہش مند ہیں اور اگر انہیں اپنی شرائط اور مزاج کے مطابق کوئی اسکرپٹ ملا تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ ان کا یہ خواب حقیقت بننے جارہا ہے۔
عائزہ خان کے بھائی کے ساتھ پرانی تصاویر پر مداح سارہ خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے
شوبز ویب سائٹ گیلیکسی لالی وڈ کے مطابق، تابش ہاشمی اپنی پہلی فلم میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔
یہ فلم ایک رومانوی کامیڈی ہوگی جس کی ہدایتکاری بلال عاطف خان کریں گے جبکہ پروڈکشن کی ذمہ داری فہد مصطفیٰ کے بینر بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے تحت ہوگی۔ یہ پروڈکشن ہاؤس حالیہ برسوں میں ڈراموں کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھ رہا ہے اور اس پروجیکٹ کو ان کی بڑی اننگز قرار دیا جا رہا ہے۔
بولی وڈ کے پروپیگنڈا سے پہلے پاکستان نے پہلگام واقعے پر فلم بنا لی
اس خبر نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا ہے۔ ایک طرف ماہرہ خان کے چاہنے والے ان کے فہد مصطفیٰ اور تابش ہاشمی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کو لے کر پرجوش ہیں، تو دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ فلم میں انہیں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں فہد مصطفیٰ نے اعلان کیا تھا کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم میں ہانیہ عامر کاسٹ ہوں گی۔
تابش ہاشمی ایک عرصے تک انڈر ریٹیڈ اسٹینڈ اپ کامیڈین رہے۔ کامیڈی کے سفر کے ساتھ ساتھ انہوں نے کینیڈا میں کچھ عرصہ بطور لاجسٹکس مینیجر بھی گزارا۔
2023میں انہوں نے مزاحیہ شوزکی میزبانی شروع کی جہاں ان کی حاضر جوابی اور بے تکلف گفتگودیکھتے ہی دیکھتے نوجوان نسل خصوصاً جین زی میں خوب مقبول ہوئی اوران کی شہرت کو آسمان کی بلندیوں تک لے گئی۔