Aaj Logo

شائع 30 ستمبر 2025 03:49pm

کراچی میں شدید گرمی کے بعد بادل برس پڑے، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں شدید گرمی کے بعد بالآخر بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

صدر، گارڈن اور ایم اے جناح روڈ سمیت جیل چورنگی، شاہراہ قائدین اور کشمیر روڈ پر بھی بارش ہوئی۔

گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں رم جھم نے گرمی کی شدت کم کر دی۔

اولڈ سٹی ایریا اور کھارادر میں بوندا باندی جبکہ گارڈن، شیرشاہ اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، تاہم بارش کے ساتھ ہی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Read Comments