Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2025 11:35pm

مشی گن میں چرچ کے اندر فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی

امریکی ریاست مشی گن کے چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور نے چرچ کی عمارت کو بھی آگ لگا دی جس سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور اس وقت علاقے میں عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ حملہ آور کاتعلق مشی گن کے شہر برٹن سے بتایا جا رہا ہے۔

فائرفائٹرز موقع پر پہنچ کر چرچ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں چرچ سے اٹھتے دھوئیں اور پہنچے ہوئے ایمرجنسی اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں تاکہ امدادی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔

واقعے کے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جن میں سے کچھ زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حملے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Read Comments