پی ٹی وی کی مشہور اینکر اور اداکارہ فرح حسین پہلی محبت کے ذکر پر جذبات پر قابو نہ پاسکیں ۔
فرح حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی نظم ’میرے چارہ گر‘ پڑھی۔ یہ کلام وقت کی دھند میں گم ہوجانے والی محبت کی داستان بیان کرتا ہے۔ اشعار پڑھتے ہوئے فرح آبدیدہ ہوگئیں۔
ابو کی ٹوپی، اپنا رقص: حسن رحیم نے اپنی ’کریزی‘ شادی کا احوال بیان کردیا
اس موقع پر انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے معاملے میں والدین کی رائے کو ہمیشہ اہمیت دیں اور والدین پر اپنی شادی کا فیصلہ مسلط نہ کریں کیونکہ والدین کے دل کی بات اکثر اللہ کی طرف سے ایک اشارہ ہوتی ہے۔
’میں اب بھی کہوں گی عورت کی کمائی میں برکت نہیں‘، صائمہ قریشی اپنے موقف پر ڈٹ گئیں 6
انہوں نے کہا کہ محبت کی شادی بری نہیں، لیکن ضروری ہے کہ لڑکے کو پرکھا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ واقعی مخلص ہے یا نہیں۔
بقول فرح انہوں نے کبھی یکطرفہ محبت نہیں کی ہے۔ وہ یکطرفہ محبت کو ’بے وقوفی‘ سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل محبت وہ ہے جس میں عزت شامل ہو اور اگر آپ عزت دیں مگر بدلے میں نہ پائیں تو یہ آپ کے جذبات کی توہین ہے۔
ان کے مطابق ممکن ہےایک شخص زندگی میں ایک سے زیادہ بار محبت کرے، لیکن آج کے دور میں سچی محبت کا ایک بار ملنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ فرح اینکر اور ہدایتکار اقبال حسین کی سابقہ اہلیہ ہیں، جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ بعد ازاں طلاق کے بعد اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کرلی۔