Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2025 03:06pm

ایک اور ٹک ٹاکر نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے پہلی بار کھل کر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے گلوکار سمیع رشید سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

سحر حیات نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اس بات کی باضابطہ تصدیق کردی۔ ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا وہ اب اپنی بیٹی ایرہ کی سنگل مدر ہیں؟ جس پر سحر نے جواب دیا

محسن عباس نے ٹک ٹاکر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

”میں اور سمیع اب ساتھ نہیں ہیں، لیکن ایرہ کا باپ ہمیشہ سمیع ہی رہے گا۔ بیٹیاں اپنے والد کے نام سے پہچانی جاتی ہیں اور میں اپنی بیٹی کو والد اور والدہ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی۔“

پیونیئر نے فیسیں بڑھا دیں: اب 100 ڈالر نکالنے پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ ٹک ٹاکرز اور فری لانسرز نقصان میں

سحر نے مزید واضح کیا کہ وہ کبھی بھی بیٹی اور والد کی ملاقات میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔ ”ایرہ سے متعلق فیصلے میری خواہش پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ اس موضوع پر بار بار بات نہیں کی جائے گی۔“

مداحوں سے گزارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کو بار بار زیر بحث نہ لایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

اداکارہ میرا سیٹھی کی دو سال بعد اپنی طلاق پر لب کشائی، کیا مصیبتیں جھیلنی پڑی؟

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں دونوں کا نکاح ہوا تھا، جس کے بعد جولائی 2023 میں ان کی پرتعیش شادی کی تقریبات نے مداحوں اور میڈیا کی خاصی توجہ حاصل کی۔

2024 میں جوڑے کے ہاں بیٹی ”ایرہ“ کی پیدائش ہوئی۔ تاہم شادی کے دو سال بعد دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور کچھ عرصے سے علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس کی سمیع رشید نے اس وقت تردید کردی تھی۔ تاہم اب سحر حیات نے اس خبر کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

سحر حیات اور سمیع رشید کی جوڑی نے کم وقت میں سوشل میڈیا پر خاصی شہرت حاصل کی تھی، مگر اب ان کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

Read Comments