Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2025 12:54pm

ماں تو پھر ماں ہے۔۔۔ رات 3 بجے گھر آئے بیٹے کو پنکھے صاف کرنے پر لگا دیا، مزاحیہ ویڈیو وائرل

اگر آپ رات کے سفر کے بعد گھر پہنچیں اور تھکن کی وجہ سے دل فورا آرام کرنے یا سونے کا ہو، لیکن ماں کا حکم کچھ اور ہو تو کیا ہوگا؟ ایک ایسی ہی دلچسپ صورتِ حال کی وڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں ممبئی سے رات 3 بجے لوٹنے والے ایک بیٹے کا استقبال ماں نے کیسے کیا؟ … آپ بھی جانیے۔

انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں کیپشن میں لکھا گیا، ’میرا بھائی ممبئی سے کام کی چھٹی کے لیے نہیں، بلکہ یہ سب کرنے آیا، ماں کے جٹ موڈ کے ڈائیلاگ کے ساتھ۔‘۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹا تھکان کے باوجود ایک میز پر کھڑا پردے لگا رہا ہے جبکہ اس کی والدہ اسے ہدایت دے رہی ہیں۔ اس دوران جب بڑے بھائی نے مذاق میں کہا کہ ’رات کو 3 بجے آیا ہے، ممی، کیا کر رہی ہیں آپ اس کے ساتھ؟‘ تو ماں نے اپنے مخصوص انداز میں ایک دلچسپ جواب دیا جس نے سب کو ہنسا دیا۔

یہ ویڈیو دیسی گھرانوں میں چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ ہونے والے مزاحیہ سلوک کو خوب دکھاتی ہے۔ صارفین نے اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں، ایک صارف نے لکھا، ’چھوٹا بیٹا یا بیٹی کا یہی حال ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں‘۔

دوسرے نے کہا، ’ہریانی ماں کی برتری۔‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’اب پنکھا بھی صاف کر۔‘

یہ ویڈیو ناظرین کو گھر کے ماحول اور خاندانی تعلقات کی ایک جھلک دکھاتی ہے جہاں پیار اور کام ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ویڈیو کو 2.5 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ دیسی گھرانوں کی ہلکی پھلکی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔

Read Comments