Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2025 08:38am

حارث رؤف نے باؤنڈری پر کھڑے ہوکر بھارت کا رافیل گرایا، وزیر دفاع گرویدہ

گزشتہ روز کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف میدان میں صرف گیند سے ہی نہیں بلکہ اپنے اشاروں سے بھی بھارتی شائقین کو تڑپاتے رہے۔ باؤنڈری پر کھڑے حارث نے بار بار ہاتھوں سے ”رافیل طیارہ گرانے“ کا اشارہ کیا اور بھارتیوں کو یاد دلایا کہ یہ معرکہ صرف کرکٹ تک محدود نہیں۔

حارث نے موقع ملتے ہی اپنی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا، جس پر گراؤنڈ گونج اٹھا۔ بھارتی تماشائیوں کو ”شرم دلانے“ کا یہ منفرد انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

پاک بھارت ٹاکرا: حارث رؤف اور ابھیشیک شرما الجھ پڑے، تلخ جملوں کا تبادلہ

وزیر دفاع خواجہ آصف بھی حارث کے اس اسٹائل کے گرویدہ نکلے۔

انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا: ’حارث بھارت کو ٹھیک ٹکریا، کم چُک کے رکھ… کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں، بھارت 0-6 قیامت تک نہیں بھولے گا۔‘

پاک بھارت ٹاکرا: فخر زمان تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے

کرکٹ کے میدان میں یہ منظر شائقین کے لیے مزے کا سبب بنا اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے حارث کو ”رافیل ہنٹر“ کا خطاب دے ڈالا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی ہے۔ اس سے قبل بھارت ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں بھی پاکستان کو شکست دے چکا ہے۔

Read Comments