Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2025 03:49pm

بااثر وڈیرے کا اونٹنی پر تشدد، ٹانگ توڑ ڈالی، 2 افراد گرفتار

سندھ کے شہر سکھر کے علاقے صالح پٹ میں بااثر وڈیرے نے کھیت میں پانی پینے کے لیے گھسنے پر مبینہ طور پر مزدور غلام مصطفیٰ کی اونٹنی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں آکر اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا، ڈنڈے مارے اور ٹانگ توڑ ڈالی۔

زخمی اونٹنی کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو ہدایت کی کہ اونٹنی کا علاج کرایا جائے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی اونٹنی کو مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے اونٹنی کے مالک غلام مصطفیٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں قربان بروہی اور رسول بخش شیخ شامل پہیں۔ جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments