Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2025 08:43pm

صدر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر’میرین ون‘ کی برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ

برطانیہ سے امریکا واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی آنے کی وجہ سے لندن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔

[وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ یہ تکنیکی مسئلہ ”میرین ون“ کی لندن][1] اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ واپسی میں مختصر تاخیر کا باعث بنا۔

پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو قریبی ایئر فیلڈ پر اُتارا، جہاں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ، ملانیا کو بیک اپ طیارے میں منتقلی کیا گیا، جس نے مختصر سفر مکمل کیا۔

بعد ازاں ٹرمپ اور ان کی بیوی بغیر کسی حادثے کے ”ایئر فورس ون“ پر سوار ہو گئے اور امریکا واپس روانہ ہوئے۔ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں برطانیہ دورے کے دوران ٹرمپ اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے، جسے دونوں حکومتوں نے روزگار کی تخلیق کا ممکنہ ذریعہ قرار دیا۔

اگرچہ اس دورے کے دوران تجارتی اور خارجہ پالیسی کے مسائل پر کم پیشرفت ہوئی، لیکن ٹرمپ نے اپنے میزبانوں کی تعریف کی اور ان کے ساتھ مثبت تعلقات کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے روس کی یوکرین جنگ، غزہ میں تنازعہ اور امریکی محصولات پر برطانوی اسٹیل پر ہونے والی اختلافات پر بھی خفیہ مذاکرات کیے۔[1]: https://Donald%20Trump’s%20Helicopter%20Marine%20One%20in%20Emergency%20Landing

Read Comments