Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2025 01:25pm

80 سالہ ارب پتی لیری ایلیسن نے 33 سالہ خاتون سے خفیہ طور پر پانچویں شادی کرلی

معروف امریکی کاروباری شخصیت اور کمپیوٹر سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے 80 برس کی عمر میں 33 سالہ خاتون سے خفیہ شادی کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ ان کی پانچویں شادی ہے اور دونوں کے درمیان 47 سال کا فرق ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں، لیری ایلیسن نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بلومبرگ بلیونیئرز انڈیکس کے مطابق، ان کی دولت میں 101 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی مجموعی دولت 393 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہی۔

ایلِسن نے اپنی پانچویں شادی کو خفیہ رکھا۔ یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے جویلِن ژو کی مدد پر شکریہ ادا کرنے والے نوٹ سے اس شادی کا انکشاف ہوا۔ جولین ژو، جن کا اصل نام ژو کیرن ہے، چین میں پیدا ہوئیں اور ایک خوشحال خاندان میں پل کر بعد میں امریکہ منتقل ہو گئیں اور امریکی شہریت حاصل کی۔ شادی کے بعد بھی وہ عوامی تقریبات میں کم ہی نظر آتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ابھی بھی ایک پرائیویٹ اور پراسرار شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

لیری کی پہلی شادی ایڈا کوئن کے ساتھ 1967 میں ہوئی، لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے 1974 میں ختم ہوگئی۔

دوسری شادی نینسی وہیلر جنکنز کے ساتھ ہوئی جو صرف ایک سال تک برقرار رہی۔

ان کے تیسری بیوی باربرا بوتھ سے دو بچے ہیں، ڈیوڈ اور میگن ایلِسن، جو اب ہالی وڈ میں کامیاب فلم پروڈیوسرز ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوڈ، جویلن ژو سے دس سال بڑے ہیں۔

میلینی کرافٹ کے ساتھ چوتھی شادی میں اعلیٰ سطح کے مہمان شامل تھے اور ایپل کے سٹیو جابز نے شادی میں فوٹوگرافر کا کردار ادا کیا۔ یہ شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔

ایلِسن کی پانچویں شادی خفیہ رکھی گئی تھی اور شادی کی درست تاریخ منظر عام پر نہیں آئی۔ تاہم، یونیورسٹی آف مشی گن کے نوٹ سے پتہ چلا کہ ایلِسن اور جویلن ژو نے امریکی فٹ بال کے کھلاڑی بریکس انڈر وُڈ کے لیے ایک ڈیل میں مدد فراہم کی، جس سے شادی کا انکشاف ہوا۔

80 سالہ ارب پتی لیری ایلیسن کی زندگی میں یہ پانچویں شادی ہے، اور ان کی 33 سالہ بیوی جویلن ژو کے ساتھ تعلقات نے دنیا بھر کے میڈیا اور عوام کو حیران کر دیا ہے۔ ایلِیسن کی ذاتی زندگی اور کاروباری کامیابیاں ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

Read Comments