Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2025 05:45pm

پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پہلی بارٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹرائی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہو گی۔

17 نومبر کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی کے چیف اپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید کے مطابق یہ ٹرائی سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔

Read Comments