Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2025 02:20pm

امریکا سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

امریکا سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کے ساتھ پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی ناظم الامور اور کمانڈر آرمی سنٹرل کمانڈ امدادی سامان کی وصولی کے موقع پر موجود تھے۔انہوں نے باضابطہ طور پر سامان پاک فوج کے حوالے کیا۔

امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کر کے سیلاب متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ مجموعی طور پر 6 پروازیں پاکستان پہنچیں گی۔

آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی ہے جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔

امدادی سامان میں خیمے، پانی نکالنے کے پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور فوج کے شکر گزار ہیں۔

Read Comments