Aaj Logo

شائع 05 ستمبر 2025 11:02pm

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو 2 ارب 35 کروڑ روپے کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت کی بجٹ ایئرلائن اسپائس جیٹ کو مسلسل دوسری سہ ماہی میں مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز بھارت کی معروف بجٹ ایئرلائن اسپائس جیٹ کو بھارت-پاکستان کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے اپریل تا جون کی سہ ماہی میں مسلسل دوسرا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ایئرلائن نے 2.35 ارب بھارتی روپے (26.6 ملین ڈالر) کا خسارہ رپورٹ کیا، جو پچھلے سال کے 1.5 ارب روپے کے منافع کے مقابلے میں تھا۔

ترجمان اسپائس جیٹ نے بتایا کہ کشمیر حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات کی خرابی نے خاص طور پر کچھ راستوں پر تفریحی سفر کی مانگ میں کمی کردی۔ اس کے نتیجے میں شمالی بھارت میں ایئرپورٹ بند ہونے اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے سفر کو مزید متاثر کیا ہے۔

مزید برآں، ایئرلائن نے کہا کہ گراؤنڈڈ طیاروں کی سروس میں واپس آنے میں تاخیر نے اس کے مالی مسائل کو مزید بڑھایا۔

اسپائس جیٹ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس کے پاس اس وقت صرف 25 فعال طیارے ہیں، جو اس کی 61 طیاروں کی بیڑے کا نصف سے بھی کم ہے۔ اس محدود صلاحیت نے اکاسا ایئر جیسے نئے ایئرلائنز کو موقع فراہم کیا، جو اب بھارت کی تیسری سب سے بڑی ایئرلائن بن چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپائس جیٹ کی نیٹ ورتھ 4.46 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کی 23.98 ارب روپے کی منفی مالیت کے مقابلے میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

Read Comments