Aaj Logo

شائع 24 اگست 2025 09:23am

ایران: سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اسرائیل سے منسلک 6 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 عسکریت پسند ہلاک کردیے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تمام عسکریت پسند ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

ایرانی حکام نے ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے بتایا ہے جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ اہلکار تھے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ گروہ ایران کے اندر تخریب کاری، دہشت گردی اور جاسوسی کے مشن پر تھا، جس کا ہدف ملک کے مشرقی علاقے میں ایک اہم اسٹریٹیجک تنصیب کو نشانہ بنانا تھا۔

ایران میں گزشتہ روز مسلح افراد کے حملے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

Read Comments