Aaj Logo

شائع 12 اگست 2025 03:01pm

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے۔

عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے بیمار تھے.

77سالہ محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی.

عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فنکاروں، شوبز شخصیات اور لاکھوں مداحوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ”عاطف اسلم کے والد کے انتقال“ کے حوالے سے ہمدردی کے پیغامات اور دعائیں جاری ہیں۔

Read Comments