Aaj Logo

شائع 09 اگست 2025 07:07pm

سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس میں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، یہ بات ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتائی۔

ترجمان کے مطابق، پہلی قسط کی درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی، جس میں درخواست دینے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

سرکاری حج اسکیم: عازمین حج نے کتنی رقم جمع کروادی

رجسٹرڈ عازمین سے حج کوٹہ اس بار بھی مکمل نہ ہونے کا خدشہ، حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی اپنی درخواستیں جمع کر سکیں گے اور سمندر پار پاکستانی اپنے قریبی عزیز کے ذریعے بھی حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید برآں، بیرون ملک مقیم افراد کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن واپس پہنچنے کے بعد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کوٹہ مکمل ہونے کے بعد حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی اور اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Read Comments