دنیا کی مقبول ترین اے آئی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ آج ایک بڑے ایونٹ کے ذریعے ممکنہ طور پر اپنی اگلی جنریشن ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی 5‘ لانچ کرنے جا رہی ہے۔ یہ ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق ’رات 10 بجے‘ شروع ہوگا اور اوپن اے آئی کے ’یوٹیوب چینل‘ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
اوپن آے آئی کے سی ای او ’سام آلٹ مین‘ نے پہلے ہی عندیہ دے دیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں کئی زبردست چیزیں متعارف کرائی جائیں گی، جن میں نئے ماڈلز، فیچرز اور پراڈکٹس شامل ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کی نظریں آج کے اس ایونٹ پر مرکوز ہیں۔
مختلف رپورٹس اور لیکس کے مطابق، ’جی پی ٹی 5‘ نہ صرف ’جی پی ٹی 4‘ کا بہتر ورژن ہوگا، بلکہ یہ ’رفتار، منطقی سوچ، اور مختلف ان پٹ فارمٹس جیسے وائس، امیج، ممکنہ طور پر ویڈیو کو سمجھنے کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔
گٹ حب ما ڈلز پر ’جی پی ٹی 5‘ کی مختلف ورژنز پہلے ہی ظاہر ہو چکی ہیں، جن میں شامل ہیں!
یہ ماڈلز ڈویلپرز اور بزنس صارفین کے لیے ’زیادہ فلیکسیبل‘ اور ’یوز کیسز کے لحاظ سے ایڈجسٹ‘ کیے جا سکیں گے۔
جی پی ٹی 5 کے حوالے سے سب سے زیادہ دلچسپ دعویٰ یہ ہے کہ یہ ماڈل ’خودکار طریقے سے کام انجام دے سکے گا‘۔ یعنی صارف کو ہر قدم الگ سے بتانے کی ضرورت نہیں رہے گی، بس ہدف بتائیں اور باقی اے آئی خود کرے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر پروڈکٹیوٹی، آفس ورک اور ڈیجیٹل اسسٹنس کے میدان میں ایک ’انقلابی تبدیلی‘ لا سکتا ہے۔
ایک اور اہم فیچر جس کی توقع کی جا رہی ہے وہ ہے ’بہتر میموری‘، جس کی مدد سے ماڈل پرانی باتوں کو یاد رکھ سکے گا اور صارفین کو ’مسلسل اور ذاتی نوعیت کے جوابات‘ دے سکے گا۔
ڈویلپر کمیونٹی بھی جی پی ٹی 5 سے کافی پرجوش ہے، خاص طور پر ’کوڈنگ، ڈیٹا اینالسز، اور کانٹینٹ جنریشن‘ جیسے شعبوں میں بڑی بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔
فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ جی پی ٹی 5 اوپن سورس ہوگا یا نہیں، اور یہ بھی واضح نہیں کہ اس ماڈل تک رسائی مفت صارفین کے لیے ممکن ہوگی یا صرف پریمیم سبسکرائبرز ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
آج کا دن مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ’ایک اہم سنگ میل‘ بن سکتا ہے۔ چاہے آپ ٹیکنالوجی کے شوقین ہوں یا ایک عام صارف، یہ ایونٹ دیکھنا یقینی طور پر فائدے سے خالی نہیں ہوگا۔