Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اگست 2025 11:26am

اسکردو: دریا میں رافٹنگ کے دوران کشتی الٹنے سے خاتون سمیت کراچی کے دو سیاح لاپتا

گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام ژہوق کچورا میں رافٹنگ کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں کشتی الٹنے سے تین سیاح دریا میں جا گرے۔ پولیس کے مطابق تینوں سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں اسد، احمد اور اقصیٰ شامل ہیں۔

واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ریسکیو ٹیم نے اسد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم احمد اور خاتون سیاح اقصیٰ تاحال لاپتا ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی تلاش جاری ہے اور ریسکیو اہلکار دریا کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

بابو سرٹاپ: سیلابی ریلے میں بہنے والے افراد کی تلاش روک دی گئی، آپریشن کتنے روز جاری رہا؟

پولیس حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں آنے والے سیلابی ریلوں کے بعد حکومت نے رافٹنگ اور تیراکی پر پابندی عائد کر رکھی تھی، تاہم اس کے باوجود رافٹنگ کا سلسلہ جاری تھا، جو اس حادثے کا سبب بنا۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Read Comments